مصری سکیورٹی فورسز پر جیل میں بچوں پر تشدد کرنے کا الزام
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ نے مصری سکیورٹی فورسز پر جیلوں میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق12برس کی عمر تک کے بچوں کو بھی قید میں ’واٹر بورڈنگ‘ اور بجلی کے جھٹکے لگانے جیسی اذیتیں دی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی سکیورٹی فورسز مختلف طرح کی زیادتیاں بھی کر رہی ہیں جن میں بچوں کی جبراً گمشدگی، اندھا دھند گرفتاری اور جیلوں میں ان کو اذیت دینے جیسے معاملات شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے یہ رپورٹ بارہ سے سترہ برس کی عمر کے ان بیس بچوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر تیار کی ہے، جنہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔