• news

سیفی حسن ’’عہد وفا‘‘ کی عکس بندی کے دوران رو پڑے تھے

لاہور(کلچرل ڈیسک ) ہدایت کار سیفی حسن نے ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ کی عکس بندی کے دوران رونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا جب وہ اس ڈرامے کی عکس بندی کررہے تھے تو وہ کچھ مناظر کو عکس بند کرواتے ہوئے وہ خود رو پڑے اور اس کا کریڈٹ ڈرامے کی تمام کاسٹ کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی موثر انداز سے اپنے کرداروں کو نبھایا۔ عہد وفا ان کے کیریئر کا یاد گار ڈرامہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن