کرونا وائرس: جوز بٹلر نے گھر پر ورزش شروع کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں خوف وہراس پھیلادیا ہے، اور لوگ وحشت کے عالم اپنے گھروں یا پھر اسکا شکار ہونے والے مریض ہسپتالوں تک محدود ہوگئے ہیں۔تاہم دنیا بھر کے سپورٹس مین نے اس صورتحال کا حل تلاش کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور پلیئرز نے گھر میں رہتے ہوئے خود کو فٹ رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔برطانیہ کے وکٹ کیپر بیٹس مین جوز بٹلر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ مکمل کٹ میں اپنی اہلیہ کی ہدایات پر ورزش کر تے نظر آرہے ہیں۔