• news

کھلاڑیوں کو کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں : اکرم ساہی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) اکرم ساہی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کرنا کھلاڑیوں اور عوام کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ کرناحکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے، انہوں نے کھلاڑیوں سمیت عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اس سے نہ صرف حکومت بلکہ ہمارا بھی فائدہ ہے، اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک اور کھیلوں کا نقصان تو ضرور ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل حکومت کی مجبوری تھی کیونکہ اگر کھلاڑی ہوگا تو کھیلیں بھی ہونگی، اس سلسلہ میں صبر اور تحمل سے کام لینے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 15 اپریل تک کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کر نے کی حمایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن