• news

شاہد خان آفریدی نے راشن کی تقسیم شروع کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں۔ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن