علماء باجماعت نمازوں کی ادائیگی روک دیں صدر کی درخواست‘ جامعہ الازہر کا بھی فتویٰ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر عارف علوی نے ملک کے علمائے کرام سے پنجگانہ اور جمعہ کی نمازوں کی باجماعت ادائیگی روکنے کی درخواست کر دی۔ صدر نے ٹویٹ میں کہا گیا کہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم اور سپریم کونسل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کرونا وائرس کی وباء کے دوران مساجد میں جماعت اور جمعہ کی نماز کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرنے کی۔ میری درخواست کا جواب دیا۔ ٹویٹ میں علماء کیلئے فتویٰ کی تفصیل بھی شیئر کی گئی۔ قبل ازیں جامعہ الازہر نے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کا فتویٰ دیا تھا۔ جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی پر عمل کیا جائے ۔