پورے ملک کی تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے:مرکزی تنظیم تاجران
لاہور (پ ر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے رہنما حاجی طاہر نوید اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر نائب صدر میاں محمد ادریس نے کہا ہے کہ پورے ملک کی تاجر برادری حکومت پاکستان کے ساتھ ہے، حکومت کی طرف سے کئے جانے والے احکامات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان جس درد کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اس سے حالات کنٹرول میں ہیں۔