• news

کرونا وائرس ہر سال حملہ کر سکتا ہے: امریکی سائنسدان کا دعویٰ

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے سینئر سائنسدان انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کی شکل اختیار کرنے والا نیا کرونا وائرس ہر سال ٹھنڈ کے موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز کے ہیڈ ریسرچر انتھونی فاکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ وائرس ہر سال سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرے گا۔ وائرس نے جنوب سے جڑ پکڑنا شروع کی تھی جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن