نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس : احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب کومزید ایک ماہ کی مہلت
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے،جمعرات کو احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،عدالت نے نیب کواس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے 26مارچ تک کی مہلت دی تھی ،سماعت کے دوران کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کے تحت احسن اقبال خود عدالت میں پیش نہ ہوئے ،نیب نے عدالت کے روبرو ریفرنس دائر کر نے کے لیے مہلت طلب کی عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔