ای سی سی‘ ایکنک کے اجلاس‘ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 275 ملین ضمنی گرانٹ منظور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ کی صدارت ای سی سی اور ایکنک کے اجلاس ہوئے، ای سی سی کے اجلاس میں وزارت ہائوسنگ ایند ورکس کے لئے 275ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی، یہ رقم فاٹا کے ٹی ڈیپز کی بحالی کے منصوبے کے تحت نادارا کے استعمال میں آئے گی، 5.5ارب روپے پائیدار ترقیاتی اہداف اور 5ارب روپے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے این ڈی ایم اے کو فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، این ڈی ایم اے یہ رقم لاجسٹک سپورٹ کے لئے استعمال کرئے گا، ای سی سی نے نیشنل الیکٹریک وہیکلز پالیسی کے ترغیبات کے پیکج کی تجاویز تیار کرنے کے لئے بین الوزارت کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں منصوبہ بندی اور سائنس وٹیکنالوجی کے وزراء شامل ہوں گے، اجلاس کے الیکٹرک کے ٹیرف کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دی، اس کی معیادجولائی2016سے مارچ2019 تک ہے ،کرونا کی صورتحال اور رمضان کے پیش نظر کمیٹی نے ہدائت کی ٹیرف کا نوٹیفیکشن 3ماہ کے بعد جاری کیا جائے، وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی کہ کے الیکٹرک کو26ارب روپے روپے سبسڈی کی مد میں ایڈوانس دئے جائیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف کی اس ایڈجسٹمنٹ سے مختلف صارفین کے لئے ایک روپے نو پیسے سے دو روپے 89پیسہ فی کلو واٹ اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہو گا ، اجلاس میں ساند ون فیلڈ سے 5.0ایم ایم سی ایف دی گیس ایس ایس جی سی ایل کے لئے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔