• news

کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے گھر لاک ڈاؤن ہو گیا: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے اپنے گھروں تک بھی لاک ڈاؤن پہنچ گیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 235 روز سے کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کرنے والے سمجھ جائیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ بی جے پی کے انتہا پسندوں کو اب تو احساس ہو گیا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے جس کا نشانہ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو بنایا ہوا ہے۔ کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنے والا پورا بھارت اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے۔ عالمی برادری کو فلسطینی مسلمانوں پر بھی مظالم رکوانے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن