• news

وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ‘ پرویز الٰہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے جمع کرا دیئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے 2 کروڑ56 لاکھ سے زائد رقم وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چودھری پرویز الٰہی کو فون کرکے اقدام کی تعریف کی، سپیکر چودھری پرویز الٰہی، ڈپٹی سپیکر اپوزیشن لیڈر تمام ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ اٹھارہ سے اوپر کے ملازمین نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی ہے جبکہ سولہ اور سترہ گریڈ کے ملازمین نے آدھی تنخواہ جمع کرائی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے۔ نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے اور پوری قوم کو متاثرین کیلئے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں مخیر حضرات متاثرین کی مدد کریں ہمیں لاک ڈاؤن کے متاثرین کا بھی خیال رکھنا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے دوسری شخصیات کو بھی تحریک ملے گی اور وہ بھی متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن