پنجاب 46 ہزار میں سے 20 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ : ذرائع
لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) پنجاب میں 46 ہزار قیدیوں میں سے 20 ہزار کو رہائی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹس نے سات سال سے کم سزا کے قیدیوں کی ضمانت کیلئے عدالتوں سے رابطہ کر لیا ہے۔ ساٹھ سال سے بڑی عمر کے قیدی معمولی جرائم کے قیدیوں کی ضماتیں دائر کی جا رہی ہیں۔ سات سے 25 برس سزا والے قیدیوں کی ضمانتوں پر رہائی کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ہو گی۔