عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب کا کچھ خیال نہیں:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب کا کوئی خیال نہیں کرونا وائرس کے حوالے سے ہونیوالی پارلیمانی رہنمائوں کی میٹنگ سے اٹھ کرچلے جاناعمران خان کی اس اہم معاملہ پر غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، موجودہ حکمرا ن ا پنی نا اہلی کے باعث ابھی تک حا لا ت کو کنٹرول کر نے میں نا کا م ہیںصلا حیت کے فقدا ن کی وجہ سے پنجا ب حکو مت کرونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے میں نا کام دکھا ئی دے رہی ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ کرونا وائرس قدرتی آفت ہے مصیبت میں پھنسی قوم آج نوا ز شریف اور شہبا ز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے جنہو ں نے اپنے بہترین فیصلو ں اور انتھک محنت سے پنجا ب میں سے ڈینگی کا صفا یا ممکن بنا یا تھا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن با صلا حیت جما عت ہے اور بہت جلد مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز، ایم این ایز ، عہدیدرا ن اور کا رکنا ں کرونا وائرس سے اگا ہی پروگرام لو گو ں تک گھر گھر پہنچا ئیں گے، انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکمرا ن اعتما د اور صلا حیت سے عاری ہے جس کی وجہ سے ابھی تک یہ کرونا کے حوا لے سے کو ئی بھی درست فیصلہ لینے میں نا کا م ہیں۔