• news

موسمیاتی تبدیلی اور ڈیفنس ڈویژنز کیلئے 6 ارب 29 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6 ارب 4کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 57 کروڑ 92لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی کے لیے 6ارب،وزارت موسمیات تبدیلی میں کلائمنٹ چینج رپورٹنگ کے قیام کے لیے 75لاکھ، اربن ہیومن یونٹ کے لیے ایک کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 25کروڑ 15لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 45 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے لاہور میں سروے آ ف پاکستان کی باؤ نڈ ری وال اور آ فس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 16کروڑ 44لاکھ، ایف جی ڈگری کالج کوہاٹ کے قیام کے لیے 3کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن