• news

مشترکہ سرحد پر فوجیں تعینات کرنے کا امریکی منصوبہ غیر ضرروی‘ باہمی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے: کینیڈا

آٹوا (اے پی پی) کینیڈا نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکہ کینیڈا سرحد پر فوجیں تعینات کرنے کی امریکہ کی پیش کش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ضرروی اور باہمی تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ کینیڈا کے پاس سکیورٹی بڑھانے کے لیے سرحد پر سینکڑوں فوجی بھیجنے کے منصوبے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے اور نہ ہی عوام کی صحت کے لیے ایسے کسی اقدام کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن