کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ‘ اندرون سندھ اشیائے خوردونوش کا بحران بڑھ گیا
کراچی/ میر پور خاص/ ٹھٹھہ/ شاہ پور چاکر(این این آئی)میر پور خاص، ٹھٹھہ اور شاہ پور چاکر سمیت زیرین سندھ میں لاک ڈائون کے باعث غذائی قلت سر اٹھانے لگی، گڈز ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ کے باعث رسد کی فراہمی بند ہے جسے جواز بناتے ہوئے دکانداروں نے ہر چیز کے دام بڑھا دیئے ہیں۔لاک ڈائون کے باعث شہری کرونا سے تو محفوظ ہیں لیکن بیروزگاری سے عوام تنگ آ گئی ہے اور دکانداروں نے اشیا خورونوش کے دام بڑھا دیئے ہیں جس سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔