• news

لیبیا : فوج نے مزید علاقے آزاد کرا لیے ، تیونسی سرحد کے نزدیک پیش قدمی

طرابلس (این این آئی)لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے ایک اعلان میں بتایاہے کہ اس نے زلیتن شہر اور تیونس کی سرحد کے نزدیک واقع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ درالحکومت طرابلس میں بھی کئی محاذوں پر نئی پیش رفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس دوران دن بھر وفاق حکومت کے زیر انتظام مسلح ملیشیاں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی فوج کے طارق بن زیادبریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تیونس کی سرحد کے نزدیک العسہ کے عسکری کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ لیبیا کی نیشنل آرمی نے طرابلس میں جاری کارروائی کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے بھیجے گئے ایک شامی جنگجو کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار جنگجو نے دوران تفتیش ترک صدر پر الزام عاید کیا کہ اردگان نے ہمیں لیبیا کے لیے مال تجارت بنا رکھا ہے۔ فوج کے 128ویں بٹالینک ی طرف سے جاری ایک فوٹیج میں گرفتار جنگجو کو دکھایا گیا ہے۔حراست میں لیے گئے جنگجو کی شناخت ابراہیم محمد الدرویش کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہناtha کہ وہ شام میں دہشت گرد کمانڈر محمد الجولانی کی قیادت میں سرگرم النصرہ فرنٹ کارکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن