گکھڑمنڈی:کنٹونمنٹ بورڈ ممبر خالد پرویز نے محنت کشوں میں راشن تقسیم کیا
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) الیکشنوں میں عوامی خدمت کے دعوے کرکے حصہ لینے والے موجودہ مشکل حالات میں بے روز گار ہونیوالے مزدوروں کی خدمت کے لیے میدان میں آئیں کیوں کہ یہی وقت ہے مستحق لوگوں کی خدمت کرنے کا ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 4کنٹونمنٹ بورڈ کے گذشتہ الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے خالد پرویزبلو بٹ نے اپنے حلقہ کے محلہ گڑھی شاہو، شریف پورہ، مسلم ٹائون، خوشی ٹائون میں بے روز گار ہونے والے 2سو کے قریب محنت کشوں کو آٹا، چینی، چاول، دالیں اور سبزیاں وغیرہ تقسیم کرنے کے لیے پیکنگ کرتے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔