نوشہرہ ورکاں: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو 30 بستر کاقرنطینہ سنٹر بنادیا گیا
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوکھر تحصیل نوشہرہ ورکاں کے لئے قرنطینہ سنٹر قرار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر نیاز اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کے لئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوکھر کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حیدر خان پاکستان آرمی کے کیپٹن عطاء اور ریسکیو 1122 کے عرفان عبدااللہ موسی نے ڈگری کالج کا دورہ کیا اور وہاں ابتدائی طور پر تیس بیڈ کے قرنطینہ سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا۔