• news

گوجرانوالہ: کرونا وائرس کے پیش نظر 972 سرکاری اساتذہ کی بیک اپ لسٹ تیار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے 972 اساتذہ کی بیک اپ لسٹ تیار کر لی ہیں۔ اساتذہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قرنطینہ سنٹروں پر بطور رضا کار ڈیٹا انٹری آپریٹرز سمیت دیگر امور سر انجام دیں گے۔ تعلیمی ذرائع کے مطابق کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر گوجرانوالہ کی چاروں تحصیلوں گوجرانوالہ سٹی، صدر، کامونکی، وزیر آباد اور نوشہرہ ورکاں کے سکولوں کے 972 پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز شامل ہونگے اساتذہ لسٹیں تیار کرکے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردیں ہیں، یہ اساتذہ گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں میں بننے والے ممکنہ فرنطینہ سنٹروں پر بطور رضا کار اپنی ڈیوٹیوں کے فرائض سر انجام دیں گے۔ یہ رضاکار ٹیچرز ایمرجنسی کی صورت میں اپنے علاقوں میں کرونا سے متاثرہ افراد پر نظر رکھیں گے۔ اور قرنطینہ میں موجود مریضوں کی ڈیٹا انٹری اور امور انجام دیں گے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی طرف سے گوجرانوالہ کے 15 سو 67 سرکاری سکولوں میں قرنطینہ سنٹرز بنانے کیلئے لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی تھی۔ اس سلسلہ میں ڈی ای او سکینڈر قادر بخش کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورت حال میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی لسٹیں تیار کر انتظامیہ کو بجھوادیں گی۔ اساتذہ رضا کارانہ طور پر اپنے متعلقہ علاقوں میں کررونا وائرس وباء کے حوالے سے آگاہی دیں گے اور سرکاری سکولوں میں قرنطینہ سنٹرز بننے کی صورت میں اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن