• news

گوجر انوالہ :شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کارکنوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صدرپاکستان مسلم لیگ ن میاںشہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سابق وفاقی وزیر، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ایم پی اے توفیق بٹ نے این اے 82اور پی پی 56میں یوسی اور وارڈز کی سطح پر سرکردہ شخصیات ، بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں پر مشتمل خدمت کمیٹیاں قائم کر دیں ، واٹس ایپ گروپ اجلاس منعقد کر کے ذریعے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ، کمیٹیاںمستحقین کو انکے گھروں میں راشن کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کریں گی ، اس حوالے سے ایم پی اے توفیق بٹ نے بتایا کہ انسانیت کی خدمت کا صلہ صرف اللہ کی ذات دے سکتی ہے، عوامی خدمت کسی پر کوئی احسان نہیں ہے ، این اے 82اورپی پی 56 میں یونین کونسلوں اوروارڈ ز کی سطح پر ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں اور ہر یوسی میں درجنوں کارکن عوام کی خدمت پر مامور ہیں ،ضرورت مند افراد صرف فون پرآگاہ کریں ہمارے کارکن ضرورتمندوں کو انکی دہلیز پر راشن پہنچائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن