• news

لاہور: کرونا سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کیلئے موبائل یونٹس قائم

لاہور( آن لائن )لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کے لئے موبائل یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی سکریننگ کی جائیگی۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے انچارج موبائل یونٹ ڈاکٹر فرزانہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 9 گاڑیوں پر مشتمل موبائل یونٹس قائم کیے ، جلد گاڑیوں کی تعداد 16 کردی جائے گی، موبائل یونٹس گھر گھر جاکر کورونا وائرس کی سکریننگ کریں گی، اسکریننگ کیلئے تھرمل گنز کا استعمال کیا جائے گا، اگر کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تو فوراضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک سے یہ یونٹ قائم کئے ہیں، محکمہ بہبود آبادی کی گاڑیوں میں یہ یونٹ تیار کئے گئے ہیں جس کے بعد لاہو رکے 9 زون میں کورونا وائرس کی سکریننگ کے لئے مختلف ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں جس کہ گھر گھر جا کر اسکریننگ کریں گی ، اس کے علاوہ سڑکوں پر موجود افراد کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور صفدر حسین کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں 9 موبائل یونٹس تیار کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 16 یونٹس کام کریں گے، محکمہ بہبود آبادی کے ایڈیشل سیکرٹری احمد شعیب کا کہنا تھا کہ یہ موبائل یونٹس تمام تر سہولیات سے آراستہ ہیں اور مکمل طور پر فعال ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن