برطانیہ میں کرونا وائرس سے پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق
لندن(عارف چودھری‘انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک پاکستانی نژادبرطانوی ڈاکٹر سمیت مزید 261 افراد ہلاک ہوگئے ۔76 سالہ ڈاکٹرحبیب کی بیٹی ڈاکٹر سارہ زیدی کے مطابق ان کے والد ایک پیشہ ور ڈاکٹر تھے اور ڈاکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ڈاکٹر حبیب کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے ایک ہفتے سے گھر میں سیلف آئسولیشن پر تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر سارہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کرونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن نتائج آنے سے پہلے ہی وہ انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حبیب کے اہلخانہ نے ان کی کروناوائرس کے باعث ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کا ٹیسٹ اگر مثبت آیا تو وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہوں گے۔