• news

قیدیوں کی رہائی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی تشکیل‘ کل سماعت کریگا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جیلوں سے قیدیوں کی رہائی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا، جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیارات سے متعلق پٹیشن پر سماعت کرے گا کہ جس کے تحت عدالت نے20 مارچ کو ایک حکم کے ذریعے زیر ٹرائل قیدیوں (یو ٹی پی) کو ضمانت دے دی تھی۔ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ مذکورہ درخواست پر سماعت کل پیر کو کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن