• news

سعید غنی کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت بدستور گھر تک محدود

کراچی (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا وائرس سے متعلق دوسری بار کیا جانے والا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے متعلق کرائے گئے ان کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آگئی، سعید غنی نے کہا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں یہی بات کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال گھر پر بیٹھ کر ہی امور انجام دے رہا ہوں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کر گھر تک محدود کرلیا ہے اور تمام امور گھر سے ہی انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن