• news

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو جراثیم کش سپرے اور ماسک فراہم

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کرونا کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات کیلئے حب کی مقامی انتظامیہ کو ایک 1000 kg جراثیم کش سپرے اور2000 ماسک فراہم کر دیئے۔ کمپنی اگلے ہفتہ ضروری سامان پر مبنی راشن بیگز بھی مقامی لوگوں میں تقسیم کرے گی۔ اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے سی ای او ژاو ینگ گنگ نے کہا کہ موثر احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاکر کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے اور ہم مقامی انتظامیہ کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن