• news

گراں فروشی پر 43 ہزار کے جرمانے‘ 3 ہوٹل سیل‘ 5 گرفتار

لاہور(نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق 216 مقامات کو چیک کیا گیا، 21 مقامات پر خلاف ورزی، 43 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، 5 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 5 افراد کو حراست میں لیا جبکہ ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گلبرگ ٹاؤن میں مختلف سٹورز کا دورہ کیا۔ آٹا کی فروخت کو مقرر کردہ سرکاری ریٹس کے مطابق یقینی بنانے کیلئے دورے کئے گئے۔ مہنگا آٹا بیچنے پر دو سٹورز مینجر کو گرفتار کر وا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بیدیاں روڈ پر تین کھلے ہوٹل کو سیل کر دیئے جبکہ عسکری 2 میں اوورچارجنگ پر تین افراد 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ مہنگا آٹا فروخت کرنے پر چکی مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن