• news

ایم پی اے عبدالسلام کے بعد ایس پی آپریشن مردان میں بھی وائرس کی تصدیق

مردان (شہاب اکبر سے) خیبر پی کے میں کرونا نے پنجے گاڑھ لئے۔ رکن صوبائی عبدالسلام آفریدی کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسر بھی کرونا کے شکار بننے لگے۔ ایس پی آپریشن مردان وقاراحمد کھرل میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی آپریشن نے متعدد بار مردان کے علاقے منگاہ میں لاک ڈاون کے بعد دورے کئے اور وہاں کے مکینوں کے مسائل سننے۔ اس کے علاوہ ناکوں میں تعینات اہلکاروں سے بھی ملتے رہے ۔ گزشتہ روز ایس پی وقار احمد کھرل کے خون کے نمونے کورونا کے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے تھے تو رپورٹ مثبت آئی ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ مذکورہ ایس پی نے خود کو قرنطین کر دیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تسلی کے لئے ان سے نمونے لیکر اسلام آباد ارسال کردئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن