• news

کرونا کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے چین‘ امریکہ تعاون ناگزیر ہے‘ ماہرین

بیجنگ/ نیو یارک (شنہوائ) غیر ملکی ماہرین نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کے مطالبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وبا کے خلاف جنگ کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔ اٹلی، چین ایسوسی ایشن برائے فروغ شاہراہ ریشم کے صدر فرانسسکو مارینگیو نے کہا کہ صدر شی کے نے اس بات کا واضح اظہار کیا ہے کہ پوری دنیا کی شراکت داری سے اس بڑے مشترکہ چیلینجز سے نبردآزما ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی تعلقات کے ماہر، ایڈہیر کیونس نے کہا، عالمی رہنمائوں کو نوول کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے مل کر کام کرنے کے شی کے مطالبے پر عمل کرنا چاہئے صدر ورلڈ فوڈ پرائز فانڈیشن اور کمبوڈیا کے لئے سابق امریکی سفیر کینتھ کوئین نے کہا کہ 19 کو ایک انتباہی کال کے طور پر لینا چاہیئے۔ سائنسی مہارت اور تحقیقی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کے دو سب سے اہم ممالک کو عالمی تباہی کے خطرے پر انسانی فتح کو یقینی بنانے میں شراکت دار بننے کی ضرورت ہے نیکولس پلاٹس نے کہا کہ امریکی ڈاکٹر نے وائرس سے متعلق چینی ڈاکٹرز کو سمجھا اور اس سے اتفاق کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن