اٹلی 889 ، سپین 773 ، امریکہ میں مزید 400 ہلاک، دنیا بھر میں کیسز 6 لاکھ سے زائد
واشنگٹن/ اسلام آباد (آن لائن/ سپیشل رپورٹ) امریکہ میں کورونا وائرس کے18 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ، مزید 4 سو افراد ہلاک۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار126 ہو گئی، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1 ہزار 695 ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے انتہائی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے جس میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن ریاست کو آفت زدہ قرار دیدیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں وائرس زدہ مزید 4 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 سو 95 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 99 ہزار 909 ہے جبکہ 2 ہزار 463 افراد شدید بیماری کی حالت میں ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے پھیلا میں رواں ماہ مارچ میں حیران کن کمی آئی اور رواں ماہ کے وسط تک ووہان سے ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد ووہان سے لاک ڈان کو بھی سلسلہ وار ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں اس مرض سے ہلاکتیں بھی چین سے بڑھ جائیں گی۔ اسپین سے ایک اور افسوسناک خبر آئی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے مبتلا مزید 773 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 138 ہو چکی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپین میں وائرس سے متاثر صحت یاب ہونے والے شہریوں کی تعداد9 ہزار357 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اٹلی کے بعد کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی اسپین میں مچائی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ اس وقت وبا کے باعث ہلاکتوں میں سرفہرست اٹلی ہے۔ جہاں وائرس زدہ9 ہزار134 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد5 ہزار138 ہو گئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد3 ہزار295 ہے، جبکہ ایران میں 2 ہزار378 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جبکہ امریکہ میں اب تک وائرس سے متاثرہ2 ہزار522 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھ لاکھ ہوگئی ہے جب کہ 27 ہزار آٹھ سو افراد دنیا بھر میں وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں وہاں مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار ایک سو چونتیس ہو چکی ہے جبکہ سپین میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار ایک سو اڑتیس 5138 لوگ مارے گئے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ امریکہ میں وائرس کے آدھے مریض نیویارک میں ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق پانامہ کے قریب بحری جہاز میں چار مسافر کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ سعودی میں کرونا وائرس کے مزید 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1203 ہو گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست مشی گن کو آفت زدہ قرار دیدیا۔ انہوں نے ریاست مشی گن کو کرونا وائرس سے پاک کرنے کیلئے وفاق سے مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشی گن کے گورنر اور صدر ٹرمپ کے درمیان حکومتی اقدامات پر اختلافات تھا۔ برطانیہ میں قاتل کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، آج کا دن بہت بھاری ثابت ہوا ہے، پچھلے24 گھنٹے کے دوران مزید 260 افراد کروانا کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں، اس طرح ابھی تک کل ہلاکتوں کی تعداد 1019 تک جا پہنچی ہے۔ آج مزید17،089 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس طرح متاثرہ مریضوں کی تعداد120776 تک جا پہنچی ہے۔ برطانوی چیف میڈیکل افسر کرس ویٹی 7 دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے، کرس ویٹی نے خود کو 7 روز کے لیے الیون ڈائوننگ اسٹریٹ میں آئسولیٹ کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرس ویٹی نے کہا کہ ’کرونا وائرس کے طبی ردعمل کے بارے میں حکومت کو مشورے دیتا رہوں گا۔اٹلی میں 889 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کے علاقوں ووہان اور ہوبے میں کرونا کے 54 نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جو سارے درآمدی ہیں۔