فیروزوالہ:ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم
فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکووں نے صدیق کے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ڈاکووں نے حسیب کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو کمرے میں بندکرکے چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے ۔چوروں نے شہبازکے گھر داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاا ور فرار ہوگئے ۔ چوروں نے کوٹ عبدالمالک میں دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ۔