• news

پیرس سے ڈسکہ آنیوالے میاں بیوی میں کروناوائرس کی تصدیق

ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) پیرس سے ڈسکہ آنیوالی میاں بیوی میں کروناوائرس کی تصدیق دونوں میاں بیوی کو سیالکوٹ قرنطینہ منتقل کردیاگیا گھر لاک کالج روڈ کا رہائشی نوجوان حمزہ جوکہ اپنی بیوی نمرہ کے ہمراہ پیرس میں مقیم تھا چند روز قبل وہ پیرس سے پاکستان آئے توانہوںنے اپنے طور پر لاہور شوکت خانم لیبارٹری سے اپنے کرونا ٹیسٹ کروائے اور وہاں سے ڈسکہ اپنے گھر کالج روڈ پر آگئے گزشتہ روز ان کی رپورٹ پازٹ آئی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین کو دونوں میاں بیوی کی پازٹ رپورٹ ملی تو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین اور محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں میاں بیوی کو سیالکوٹ قرنطینہ منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن