• news

سرگودھا میں کرونا وائرس کی17سالہ مشتبہ مریضہ جاںبحق

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا کی کرونا وائرس میں مشتبہ مریضہ سترہ سالہ دوشیزہ جاںبحق ہو گئی۔جسے بھلوال کے چک 6 جنوبی میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال ماڈل ٹاون کی 17 سالہ دوشیزہ رمشہ کھاریاں میں ڈاکٹر کے ہاں ملازمہ رہی جہاں تکلیف کے باعث کرونا وائرس میں مشتبہ کھاریاں کینٹ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جس کی معیت بھلوال لا ئی گئی اور اسے اس کے آبائی گاوں چک 6 جنوبی طاہری والا ورثاء کو منہ دکھائے بغیر احتیاطی تدابیر کے ساتھ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔جس کی موت پر منہ نہ دکھانے جانے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن