ڈی ایچ کیو میں زیرعلاج مشتبہ کرونا کیسز کی تعد اد 2ہو گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مشتبہ کرونا کیسز کی تعد اد 2ہو گئی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ کے مطابق نواحی چک نمبر 437ج ب (کونجراں)کے رہائشی 28سالہ خرم شہزاد کو گزشتہ روز کرونا وائرس کے شبہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ لایا گیا ،جہاں اس کے جسم سے سیمپل حاصل کر کے اسے آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواحی چک نمبر310گ ب کے رہائشی دبئی پلٹ محمد آصف کو کرونا وائرس کے شبہ میں ہسپتال لایا گیا تھا جسکی ٹیسٹ رپورٹس جاری نہیں کی گئی ہیں ، ضلع بھر میں تاحال کروناکے مشتبہ کیسز کی تعداد 2ہو گئی ہے جبکہ ایک بھی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔