بلوچستان میں کٹس‘ ماسک چھپانے پر انچارج میڈیکل سٹورز ڈیپارٹمنٹ برطرف
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایم ایس ڈی بلوچستان کے انچارج کو ماسک اور کٹس چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر بر طرف کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈائیریکٹر/انچاج میڈیکل سٹور ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار علی بلوچ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔