گوجرانوالہ:کرونا مریض کوداخل نہ کرنے پرسوشل سکیورٹی ایم ایس معطل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کے ایم ایس کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی سیٹ پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال کوایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس نے کرونا کے ایک مریض کو سوشل سکیورٹی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرنے کی بجائے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔