• news

کرونا کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار تھا : پائولا ڈیا بالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) یووینٹس فٹ بال کلب کے کھلاڑی پائولا ڈیابالا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مجھے علم ہے کہ سانس کی تکلیف کیسے بڑھ رہی تھی ۔ سانس لینے میں بہت مشکل پیش آرہی تھی ۔ کرونا وائرس کا شکار کھلاڑی نے مزید کہاکہا میرے دوساتھی بھی کرونا وائرس کا شکا رہوئے ہیں ۔ دونوں کے ٹیسٹ اب منفی آئے ہیں اور میں بھی خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔پہلے مجھ میں بھی بہت سی کرونا کی علامات تھیں مگر اب ٹھیک ہو گیا ہوں ۔ چند روز قبل میں بالکل ٹھیک نہیں تھا ‘پانچ منٹ تک تو حرکت بھی نہیں کر سکا تھا کیونکہ میں سانس لینے کی کوشش کررہا تھا۔ اب میں گھوم پھر سکتا ہوں اور سانس بھی ٹھیک آرہی ہے ۔ گزشتہ دنوں کو سوچ کر ڈر لگتا ہے ۔ میری منگیتر سباتینی نے بھی کرونا وائرس کی علامات سے چھٹکارہ حاصل کرلیا ہے ۔ اب وہ بھی خودکو بہتر محسوس کر رہی ہیں ۔ وہ جذباتی انداز میں بولے کہ باہر جب دیکھتا ہوں اور لوگ نظر نہیں آتے تو بہت افسوس ہوتا ہے اور خودپر بھی ترس آتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن