پاکستان ہاکی فزیشن کا کھلاڑیوں کیلئے ابتدائی فزیکل ٹریننگ پروگرام
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اسد عباس نے کھلاڑیوں کے لیے ابتدائی فزیکل ٹریننگ پروگرام دیا ہے۔ ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک آوٹ ایک سیشن میں کم از کم تیس منٹ ہونا چاہیے۔کرونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں ، ایسے میں کھلاڑی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کریں۔ صبح و شام ورک آوٹ کریں اور ایک سیشن کم از کم آدھے گھنٹے کا ہونا چاہیے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جمپنگ، ہاپنگ، سکپنگ کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔