• news

کرونا: انگلش ویمن کرکٹرز بھی رضاکار مہم میں شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث برطانیہ کے قومی ادارہ برائے صحت کی رضاکار مہم میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز بھی پیش پیش ہیں، انگلش ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ اور انٹرنیشنل آل راونڈر سوفی ڈنکلے بھی مہم میں شامل ہوگئیں۔ انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر ناٹ اور انٹرنیشنل آل راونڈر سوفی ڈنکلے طبی عملے کی معاون کے طور پر کام کریں گی۔کپتان ہیتھر نائٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ہمارے پاس بہت وقت ہے، میں نے گھروں میں تنہا رہنے والوں اور آئسولیشن اختیار کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی مہیا کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ جتنا ہوسکے دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔ ا مہم جوائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس صورتحال میں اپنا تھوڑا سا حصہ ڈال سکوں۔واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کی رضاکارانہ مہم میں پانچ لاکھ افراد شامل ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن