ڈسکہ: عمرہ کرکے آنے والوں کو 15 روز گھروں میں قیام‘ رشتہ داروں کو بھی نہ ملنے کی ہدایت‘ دروازوں پر نوٹس چسپاں
ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) بمبانوالہ پولیس نے عمرہ سے آنے والوں کو گھروں میںقیام کرنے کیلئے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کردئیے۔ پولیس کی طرف سے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے پندرہ دن قبل عمرہ کی ادائیگی کرکے آنے والوں کے گھروں کے دروازوں کے باہر نوٹس چسپاں کئے جس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کو پندرہ دن اپنے گھر میں قیام کرنا چاہیے اور تمام رشتہ داروں، عزیز و اقارب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 5اپریل 2020ء تک ان کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کرسکتا۔