• news

زیادہ نمک کا استعمال قوت مدافعت کم کرتا ہے:سائنس دانوں کا انکشاف

برلن(این این آئی)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں بلکہ اربوں افراد اپنی غذا میں ایک ایسی غلطی روز کرتے ہیں جو بلڈپریشر ہی نہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کردیتی ہے۔اور یہ ہے کہ کھانے میں زیادہ مقدار میں نمک کا استعمال۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بون یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق کے دوران چوہوں کو زیادہ نمک والی غذا کا استعمال کرائے جانے پر دریافت کیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ بیکٹریل انفیکشن کا شکار ہونے لگے۔اسی طرح محققین نے دیکھا کہ جو انسان روزانہ 6 گرام اضافی کھاتے ہیں، ان میں بھی مدافعتی کمزوریاں نظر آنے لگتی ہیں۔جریدے جرنل سائنس ٹرانزیشنل میڈیسین میں شائع تحقیق کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک دن کے لیے نمک کی مقدار 5 گرام طے کررکھی ہے، جو ایک چائے کے چمچ کے برابر ہے۔مگر بیشتر افراد ہی اس سے زیادہ مقدار میں نمک روزمرہ کی بنیادوں پر جزوبدن بنالیتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے اور ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر محققین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ زیادہ نمک کھانے کی عادت مدافعتی نظام کو نمایاں حد تک کمزور کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن