بلوچ صحافی ساجد حسین سویڈن سے لاپتہ
کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے علاقے کیچ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور انگریزی اخبار کے سابق ڈیسک ایڈیٹر ساجد حسین سویڈن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ساجد حسین کے بھائی واجد بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساجد سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی میں ماسٹرز کا کورس کر رہے تھے۔ اس کی خاطر انہوں نے حال ہی میں سٹاک ہوم سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع شہر اْپسالہ میں ایک ہاسٹل میں کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ لیکن رواں ماہ 2 مارچ سے ساجد ہاسٹل میں شفٹ ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ سٹاک ہوم پولیس کی ترجمان کے مطابق ہاسٹل کے کمرے سے ساجد کا بیگ اور لیپ ٹاپ ملا ہے جبکہ سفر کے کاغذات جیسے کہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات غائب ہیں۔