شیخ عبدالرحمان السدیس گھر سے آن لائن مسجد الحرام و مسجد نبوی کے معاملات دیکھنے لگے
جدہ‘ مکہ مکرمہ (امیر محمد خان + ممتاز بڈانی) کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ ضروری امور گھر سے انجام دے رہے ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے احتیاطی تدابیر اور صحت حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامی فرائض اپنے گھر سے آن لائن انجام دینا شروع کردیئے۔ وہ آن لائن مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام شعبوں کے سربراہوں کی کارکردگی کی رپورٹیں لے رہے ہیں۔