حملے کی تیاری کرنیوالے طالبان پر بمباری‘ 13 مارے گئے: افغان حکام
فیروزکوہ (شنہوا) افغانستان کی فوج کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں میں 13 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان کی فوج کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسند جنگ زدہ صوبہ کے ضلع شہراک پر قبضہ کرنے کیلئے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ افغانستان کی فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کے ذریعے دھاوا بو ل دیا۔ طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔