شاہ کوٹ:کرونا کی دوائی فروخت کرنے والا جعلی سپیشلسٹ ڈاکٹر گرفتار
شاہ کوٹ(نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ کی حدود نواحی گاؤں کوٹلہ کاہلواں میں خود کو سپیشلسٹ ڈاکٹر ظاہر کرکے کرونا کی دوائی فروخت کرنیوالا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا مقدمہ درج۔ملزم امجد علی سادہ لوح دیہاتیوں کو بیوقوف بنا کر دوائی بیچ رہا تھا اور ہزاروں روپے کما رہا تھا۔