دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے: عبد ا لر ئوف مغل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدرایم پی اے حا جی عبد ا لر ئوف مغل نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے ہنگامی حالات میں بے لوث خدمت کر نے والے ادارے اور افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، تاجر اور دکان دار حضرت سے اپیل ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر اپنا منافع کم کردیں اور عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فر اہمی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے اور اس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے پاکستانی قوم جو ہمیشہ مشکل وقت میں متحد ہوکر جہد و جہد کی روشن تاریخ رکھتی ہے، عوام موجود ہ حالات میں بھی گھبرانے کی بجائے حوصلہ بلند رکھیں ۔