پی ٹی آئی حکومت کروناکے تدارک کیلئے کوشاں ہے :ایس اے حمید
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی وبا کورونا جیسی آفت کے تدارک کیلئے وزیر اعظم عمران خان ،پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم اپنے وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے انشاء اللہ پاکستان اس آزمائش میں سرخرو ہوگاحکومت غریب اور متوسط طبقے کی مددکرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے مگر محدود وسائل میں تمام لوگوں کی امداد ممکن نہیں اس لیے صاحب ثروت افرادکو چاہیے کہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سفید پوش طبقہ کی مشکلات کم ہو سکیںاِن خیالات کا اظہارسینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے گلزار کالونی میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔