گوجرانوالہ:صوبائی اسمبلی کی رکن غریب گھرانوں کی مدد کیلئے خود نکل پڑیں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شاہین رضا لاک ڈائون کے دوران غریب گھرانوں کی مدد کے لیے خود نکل پڑیں انہوں نے بستی چھچھر والی، جنڈیالہ باغ والا، کشمیر روڈ پر واقع جگیوں اور غریب بستیوں میں راشن کے بیگز تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہو گا اور انہیں ضرویات زندگی کی اشیا خو د پہنچ کر دینی ہونگی تاکہ کوئی فرد، بچہ بھوکا نہ سوئے انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وسائل کا رخ مستحق اور غریب افراد کی طرف موڑ دیں ہر علاقہ میں ایسے افراد موجود ہیں جو اس مشکل وقت میں ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔