• news

حکومت گراں فروشی کرنیوالوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی:سعید احمد

گوجرانوالہ ) نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے نائب صدر میاں سعید احمد نے عمران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب میں گراں فروشی ،اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کروناوائرس کے باعث کیے گئے ناکام جزوی لاک ڈائون میں روزمرہ کی چیزوں سے لیکر زندگی بچانے والی ادویات ،ٹیلیفون کارڈ ،آٹا، چینی ،گھی ،دالیں ،گوشت، سگریٹ دکانوں پر اصل قیمتوں سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت ہونے لگے ہیںجبکہ انتظامیہ نہ جانے کہاں سوئی پڑی ہے دکانوں پر سینی ٹائزر بیچنے والے سینکڑوں روپے منافع خوری پر فروخت کر رہے ہیں ڈیٹول اورڈیٹول سوپ جیسی جراثیم کش چیزیںکئی دنوں سے ناپید ہوچکی ہیں اور بلیک میں فروخت ہورہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن